ایپ کیا کرتی ہے
Scan Prescription
نسخے کی پرچی کی تصویر لیں؛ ایپ SPH، CYL، AXIS اور ADD کے خانے بھر دیتی ہے۔ محفوظ کرنے سے پہلے ہر قدر دیکھ لیں۔
رسید کا QR اسکینر
رسید کا QR کوڈ اسکین کریں تو گاہک کا نسخہ یا مرمت کا ریکارڈ کھل جاتا ہے، نام سے ڈھونڈنا نہیں پڑتا۔
مرمت کے کام
مرمت کا ٹکٹ، واپسی کی تاریخ، ایڈوانس اور بقایا۔
فوری سیل
Scan Barcode یا Add from Inventory سے کمپیوٹر والے اسٹاک میں سے فروخت کریں۔
WhatsApp رسیدیں
رسید اور چشمہ تیار ہونے کا پیغام ایک ٹچ میں لکھا ہوا کھلتا ہے، دکان کے اپنے نمبر سے۔
آنکھوں کا معائنہ (Android)
دور اور نزدیک کی نظر، پن ہول، رنگ اور Amsler grid کی اسکریننگ، مریض کی ہسٹری میں محفوظ۔ اسکریننگ ہے، تشخیص نہیں۔
AI Support
ہوم اسکرین کا کارڈ: اردو یا رومن اردو میں پوچھیں، قدم بہ قدم جواب ملتا ہے۔
فنگر پرنٹ سے سائن اِن (Android)
پاس ورڈ لکھنے کے بجائے فون کے فنگر پرنٹ یا چہرے سے سائن اِن۔
انٹرنیٹ کے بغیر
نسخے، مرمت اور سیل فون میں محفوظ ہوتے ہیں اور انٹرنیٹ آنے پر بھیج دیے جاتے ہیں۔
سیلز رپورٹ
دن کی سیل، وصولی، بقایا، اخراجات اور کاؤنٹر کا خالص کیش۔
19 کیلکولیٹرز
ٹرانسپوزیشن، اسفیریکل ایکویولنٹ، ورٹیکس ڈسٹنس اور دیگر آپٹیکل حساب۔
ایپ کی اسکرینیں




ان تصویروں میں فرضی ڈیٹا ہے۔
Scan Prescription کیسے کام کرتا ہے
- 1
Scan Prescription دبائیں
یہ بٹن Add Customer اسکرین پر ہے۔
- 2
پرچی کی تصویر لیں اور کاٹیں
صرف اعداد والا جدول رکھیں۔ ڈاکٹر کا نام، کلینک کا ہیڈر اور لوگو باہر رہنے دیں۔
- 3
ایپ خانے بھر دیتی ہے
Google ML Kit فون ہی پر متن پڑھتا ہے۔
- 4
دیکھیں، درست کریں، محفوظ کریں
ہر قدر خود دیکھ لیں؛ ہاتھ کی لکھائی غلط پڑھی جا سکتی ہے۔

iPhone پر Asaan Optics
iPhone ایپ App Store پر ہے۔ اس میں Android ایپ والی اہم اسکرینیں ہیں: گاہک اور نسخے، سیل، مرمت، کیلکولیٹرز، Scan Prescription، رپورٹس اور AI Support۔
نئی دکان پہلے ویب سائٹ پر مفت اکاؤنٹ بنائے، یا Windows یا Android ایپ میں۔ پھر iPhone پر اُسی ای میل اور پاس ورڈ سے سائن اِن کریں؛ iPhone ایپ میں سائن اَپ نہیں ہوتا۔
ویب سائٹ پر سائن اَپ کرنے سے فون ایپ کے پہلے 30 دن مفت ملتے ہیں، کارڈ کے بغیر۔
iPhone ایپ میں پلان نہیں خریدے جاتے۔ ویب سائٹ، Windows یا Android سے، یا ہماری ٹیم کے ذریعے لیا گیا پلان iPhone پر بھی چلتا ہے: ایک اکاؤنٹ، اور iPhone، Android اور Windows پر ایک ہی ڈیٹا۔
فون اور کمپیوٹر، ایک ہی ریکارڈ
ایک ہی ای میل اور پاس ورڈ فون اور کمپیوٹر دونوں پر چلتا ہے۔
فون پر محفوظ کیا گیا گاہک سنک کے بعد کمپیوٹر پر بھی نظر آتا ہے۔
اسٹاک Windows پروگرام میں درج ہوتا ہے۔ فون اُسی اسٹاک میں سے فروخت کرتا ہے اور ہر سیل پر اسٹاک کم ہو جاتا ہے۔
دونوں ضروری نہیں: ایپ اکیلے بھی چلتی ہے، اور پروگرام بھی۔
جو ایپ نہیں کرتی
- اسٹاک فون سے نہیں سنبھالا جاتا۔ فریمز، لینز اور دیگر سامان Windows پروگرام میں درج ہوتے ہیں۔
- کیش شفٹ، اسٹاف آڈٹ، وینڈر کے کھاتے اور بارکوڈ لیبل صرف Windows پروگرام میں ہیں۔
- تھرمل پرنٹ صرف 80 mm پر ہے، Android کے پرنٹ ڈائیلاگ کے ذریعے۔ اس کے علاوہ A4 PDF یا تصویر بنتی ہے۔
- فعال پلان کے بغیر زیادہ سے زیادہ 20 آف لائن ریکارڈ فون میں انتظار کر سکتے ہیں۔
- iPhone ایپ میں نیا اکاؤنٹ نہیں بنتا اور پلان نہیں خریدے جاتے۔ اکاؤنٹ اور پلان ویب سائٹ، Windows یا Android سے۔
عام سوالات
کیا ایپ مفت ہے؟
پلان کے بغیر ہر 30 دن میں 30 نئے اندراج (نسخے، مرمت اور سیل) مفت ہیں، اور پہلے سے درج ریکارڈ آپ کے اکاؤنٹ میں رہتے ہیں۔ پلان پاکستان میں PKR 400 ماہانہ ہے (Google Play ایپ میں اپنی قیمت دکھاتا ہے)، اور ایک ماہ والے پلان کا پہلا مہینہ Google Play کے ذریعے مفت ہے۔ تمام پلان اور قیمتیں۔
کیا ایپ انٹرنیٹ کے بغیر چلتی ہے؟
جی ہاں۔ آف لائن بنائے گئے نسخے، مرمت کے کام اور سیل فون میں محفوظ ہوتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ساتھ ہوم اسکرین کھلنے پر، یا آف لائن بینر کا سنک بٹن دبانے پر، وہ بھیج دیے جاتے ہیں۔ گاہک کی تلاش فون میں محفوظ ریکارڈ سے جواب دیتی ہے۔
کیا میں فون سے اسٹاک سنبھال سکتا ہوں؟
نہیں۔ اسٹاک Windows پروگرام میں سنبھالا جاتا ہے۔ فون Scan Barcode یا Add from Inventory سے اُسی اسٹاک میں سے فروخت کرتا ہے، اور ہر سیل سرور پر اسٹاک میں سے چیزیں کم کر دیتی ہے۔
فون سے رسید کس پرنٹر پر نکلتی ہے؟
Print Thermal (80mm) رسید کو Android کے پرنٹ ڈائیلاگ کے حوالے کرتا ہے، اس لیے وہ اُس 80 mm تھرمل پرنٹر پر نکلتی ہے جس پر آپ کا فون پرنٹ کر سکتا ہو۔ آپ A4 PDF بھی محفوظ کر سکتے ہیں یا رسید تصویر کی صورت میں بھیج سکتے ہیں۔
فنگر پرنٹ سے سائن اِن کیسے چالو ہوتا ہے؟
ایک بار ای میل اور پاس ورڈ سے سائن اِن کریں، پھر My Shop Settings میں Biometric Login چالو کریں۔ فنگر پرنٹ یا چہرے کی جانچ Android خود کرتا ہے۔
کیا ایپ iPhone پر چلتی ہے؟
جی ہاں، 13 نومبر 2026 سے App Store پر۔ iPhone پر سائن اَپ نہیں ہوتا: پہلے ویب سائٹ پر مفت اکاؤنٹ بنائیں (یا Windows یا Android ایپ میں)، پھر iPhone پر اُسی ای میل اور پاس ورڈ سے سائن اِن کریں۔ ویب سائٹ، Windows یا Android سے لیا گیا پلان iPhone پر بھی چلتا ہے۔
